(ن) لیگی رہنما عظمیٰ بخاری، ماروی میمن کو جان سے مارنے کی دھمکی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 اکتوبر 2015 11:35

(ن) لیگی رہنما عظمیٰ بخاری، ماروی میمن کو جان سے مارنے کی دھمکی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگوں کی جانب سے انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں دھمکی آمیز ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر تمھارے پولنگ ایجنٹس نے 11 اکتوبر کو کوئی گڑ بڑ کی تو سیدھی ماتھے پر گولی کھائیں گے اور تم بھی انسان کی بچی بن کے رہنا۔

(جاری ہے)

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس قسم کے میسجز پر مجھے ہنسی آرہی ہے، یہ پی ٹی آئی کے بچے شاید مجھے جانتے نہیں ہیں، اگر یہ اتنے اسامہ بن لادن ہوتے تو آج ہم سیاسیت میں نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے اس قسم کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں کہ اب یہ لوگ عورتوں کو دھمکیاں دیں گے، ماتھوں پر گولیاں مارنے والے مر گئے، گولیاں مارنا اتنا آسان کام نہیں ہے۔دوسری جانب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرمین ماروی میمن نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس کے مطابق انہیں بھی گولی مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، ماروی میمن نے مکمل پیغام اور جس نمبر سے پیغام موصول ہوا ہے وہ ٹوئٹر پر جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :