ملالہ یوسف زئی سے متاثرفنکارہ نے ہالی وڈ ڈول کو ملالہ ڈول میں بدل دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 اکتوبر 2015 14:13

ملالہ یوسف زئی سے متاثرفنکارہ نے  ہالی وڈ ڈول کو ملالہ ڈول میں بدل دیا

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر۔2015ء)وینڈی تساؤ پہلے سے بنے ہوئے کھلونوں کو نئی شکل دینے میں ماہر ہے۔ وہ کئی سالوں سے بازار سے ڈزنی اور ہالی وڈ کی اداکاؤں کی بنی ہوئی گڑیائیں خریدتی ہے اور انہیں اصل زندگی کی مشہور خواتین کی شکل دے دیتی ہے۔ وینڈی سب سے پہلے گڑیاؤں کا میک اپ اتارتی ہے اور پھر اسے کسی بھی شخصیت کا روپ دے دیتی ہے۔

وینڈی نے جہاں درجنوں خواتین کی گڑیائیں بنائی ہوئی ہیں وہاں ملالہ یوسف زئی کی گڑیا بھی بنائی ہے۔

(جاری ہے)

وینڈی نے ایک ہا لی وڈ کی اداکارہ پر بنی گڑیا لی اور اسے ملالہ کی طرح بنا دیا۔ وینڈی نے ملالہ کی جو گڑیا بنائی ہے، اس کی کمر پر ایک بستہ بھی بنایا ہے، جسے لیے وہ پڑھنے جا رہی ہے۔ وینڈی نے اپنی ویب سائٹ پر ملالہ کا یہ بیان بھی درج کیا ہے کہ” ہمیں لڑکیوں کو بتانا ہواکہ اُن کی آواز بہت اہم ہے“۔ وینڈی نے ملالہ کے علاوہ کینیڈا کی پہلی خلاباز روبرٹا،میکسیکو کی مصورہ فریدہ کوہلو،برطانوی ماہر حیوانیات جین گڈال، ماڈل ، ایکٹریس اور سماجی کارکن ویریس ڈیری اور ہیری پورٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کی گڑیائیں بھی بنائی ہیں۔