فلم”جوانی پھر نہیں آنی“کا 22 کروڑ روپے سے زائد کا بز نس

اتوار 11 اکتوبر 2015 15:21

فلم”جوانی پھر نہیں آنی“کا 22 کروڑ روپے سے زائد کا بز نس

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) عید الضحیٰ پر پیش کی جانے والی نئی پاکستانی فلموں میں”جوانی پھر نہیں آنی“تاحال لاہور سمیت دیگر شہروں میں عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔اس فلم کا بز نس مجموعی طورپر 22کروڑ روپے سے تجاوز کرگیاہے۔

(جاری ہے)

فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“کی کامیابی سے لاہور کے متعدد فلم سازوں نے بھی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے اور بہت جلد لاہور میں بھی نئی فلموں کی شوٹنگز کا آغاز ہوجائے گا۔نئی فلمیں جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی مارکیٹ کو مد نظر رکھ کر بنائی جائینگی۔