آل بورے والا الفتح فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا روز

بسمہ اللہ فٹ بال کلب نے ٹا ئیگر فٹ بال کلب کو صفر کے مقابلہ میں تین گول سے ہرادیا

اتوار 11 اکتوبر 2015 19:49

آل بورے والا الفتح فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا روز

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء )آل بورے والا الفتح فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ٹا ئیگر فٹ بال کلب اور بسمہ اللہ فٹ بال کلب کے درمیان گورنمنٹ ڈگری کالج کی فٹ بال گراؤنڈ میں میچ کھیلا گیا جس کو بسمہ اللہ فٹ بال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا اس میچ کے مہمان خصوصی سابق معروف کرکٹر وارڈ نمبر3سے پی ٹی آئی کے کو نسلر کے امیدوار لالہ محمد عارف مغل تھے میچ کو ریفری محمدلطیف ڈوگراور ڈپٹی ریفریزدلدار خان بلااور محمد رضوان نے سپر وائز کیا اس موقع پر سیکرٹری ڈی ایف اے اصغر علی جاوید ،چوہدری بشیر احمد ،محمد یعقوب (ننھا)،محمد اقبال شکیب ،محمد جاوید( جیدی )،محمد لطیف ڈوگر ،خرم بشیر ،حاجی محمد نعیم داؤد انجم ، را شد ندیم، منظور گو جر ، محمد آصف گو جر ،علی مبشر جوئیہ ،رانا محمد حسن اور دیگر بھی موجود تھے