پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری

پیر 12 اکتوبر 2015 13:05

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری

اسلام آباد ۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلی گئی باہمی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے، انگلش ٹیم9 اور گرین شرٹس 7 میں کامیاب رہی جبکہ 6 سیریز بے نتیجہ رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 1954ء سے 2012ء تک مجموعی طور پر 22 ٹیسٹ سیریز کھیلی گئیں، انگلینڈ نے 9 سیریز اپنے نام کیں جبکہ گرین پاکستانی ٹیم7 میں کامیاب رہی اور 6 سیریز بے نتیجہ رہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان23 ویں ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل ہو گا۔