کترینہ کیف وجہ بتائے بغیر فلموں میں آفرز کو رد کرنے لگیں

پیر 12 اکتوبر 2015 14:20

کترینہ کیف وجہ بتائے بغیر فلموں میں آفرز کو رد کرنے لگیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بغیر کوئی وجہ بتائے بڑی فلموں میں کام کرنے کی آفرز کو مسلسل رد کر رہی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کترینہ کو بولی وڈ کے بڑے ہدایت کاروں نے اپنی فلموں میں کام کرنے کی آفر دی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

ہدایتکار روہت شیٹی کی فلم ’دل والے‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن اہم کردار میں نظر آئیں تاہم خبر کے مطابق اس فلم کی آفر پہلے کترینہ کو دی گئی تھی۔

کترینہ نے ”دل والے“ کے علاوہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ کو بھی مسترد کر دیا تھا۔کترینہ کے ایک قریبی دوست کے مطابق ان کی فلموں سے معذرت کی وجہ ذاتی ہے اور وہ سیٹل ہونا چاہتی ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید وہ اپنی شادی کی تیاری کرنا شروع کر چکی ہیں۔یاد رہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے رشتے کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں اور کچھ عرصے قبل ان کی شادی کی خبریں بھی زبان زد عام تھیں۔