Live Updates

اسلام آباد : عمران خان مثبت سیاست کی جانب آنا ہی نہیں چاہتے، عمران خان کا کوئی علاج نہیں‌ ورنہ بیرون ملک سے کروانے کو بھی تیار ہیں، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 اکتوبر 2015 16:28

اسلام آباد : عمران خان مثبت سیاست کی جانب آنا ہی نہیں چاہتے، عمران خان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اکتوبر 2015 ء) : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سوچ کا کوئی علاج نہیں ہے ورنہ بیرون ملک سے بھی عمرا ن خان کا علاج کروانے کیلئے تیار ہیں اور لاہور جیل روڈ پر بھی ایسے لوگوں کا علاج کرنے کا انتظام ہے. تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ عمران خان مثبت سیاست کی جانب آنا ہی نہیں چاہتے،تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ سمجھے اور تخریبی سیاست ختم کر ے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے ادارے کا م کر رہے ہیں،معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دور آگیاہے اب جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 12اکتوبر 1999سیاہ دن تھا جبکہ 12اکتوبر 2015ء روشن دن ہے .

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات