کراچی : مٹی کا تودہ خانہ بدوش آبادی پر گرنے سے 13 افراد ہلاک
سمیرا فقیرحسین منگل 13 اکتوبر 2015 10:49
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اکتوبر 2015 ء) : کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں رات گئے مٹی کا تودہ جھگیوں پہ گرنے سے بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں گہری نیند سوئے غریبوں پرمٹی کا تودہ موت بن کے گرا جس کے نتیجے میں دس جھُگیاں ملبے تلے دب گئیں۔
(جاری ہے)
واقعے کی اطلاع ملنے پررینجرزاورامدادی ٹیمیں موقع پرپہنچیں جن کا مقامی آبادی نے پورا ساتھ دیا۔
جبکہ کمشنرکراچی شعیب صدیقی نے ریسکیوآپریشن کی نگرانی کی۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 8 افراد کا تعلق بہاولپوراور5 کارحیم یارخان سے ہے جس میں 20 سال کا غلام فرید، 28 سال کی ریحانہ بی بی، 40 سال کا منیراحمد اور 35سال کی نسرین مائی بھی شامل ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں تودہ گرنے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی وہ امدادی سرگرمیاں تیزکریں.
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.