پنجاب میں‌قتل کے 8 مجرموں کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 اکتوبر 2015 10:54

پنجاب میں‌قتل کے 8 مجرموں کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اکتوبر 2015 ء) : پنجاب بھر میں قتل کے 8 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا. تفصیلات کے مطابق ملتان کی سینٹرل جیل میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ مجرم شفیق نے 1992 میں ڈکتی مزاحمت پر ایک شہری کو جبکہ مجرم اکرم نے 1994 میں زمین کے تنازع پر مخالف کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں دو بھائیوں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ مجرم اسلم نے اپنے بھائی اعظم کے ساتھ ملکر سُسر کو قتل کیا تھا جبکہ ایک مجرم نیاز کی فریقین سے صلح کے بعد پھانسی مؤخر کردی گئی۔اٹک میں بھی ایک قاتل کو باپ بیٹے کے قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی۔ بہاولپور میں بھی دو بھائیوں سمیت تین مجرم تختہ دار پر لٹکادیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :