پہلا ٹیسٹ ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، یاسر شاہ انجری کے باعث باہر

منگل 13 اکتوبر 2015 11:12

پہلا ٹیسٹ ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، یاسر ..

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13اکتوبر۔2015ء ) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ،لیگ سپنر یاسر شاہ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے سٹار لیگ سپنر یاسر شاہ انجری کے باعث شرکت نہیں کرسکیں گے اور یاسر شاہ کی جگہ عمران خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ پیر کے روز پریکٹس سیشن کے دوران بولنگ کرتے ہوئے گرگئے تھے جس سے ان کے پاوں اور کمر میں شدید درد ہواتھا جس کے بعد میچ سے پہلے ان کا شیخ زید سٹیڈیم میں فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تاہم ٹیسٹ کے دوران یاسرشاہ تکلیف محسوس کرتے رہے ہیں ۔ دوسری طرف انگلینڈ کی جانب سے پہلاٹیسٹ میچ کھیلنے والے عادل رشید کو ٹیسٹ کیپ دے دی ۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم میں کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، شان مسعود، شعیب ملک، یونس خان ، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، ذوالفقار بابر، راحت علی اور عمران خان شامل ہوں گے جب کہ الیسٹرکک ، معین علی ، ایین بیل ، جو روٹ ، جونی بیرسٹو ، بین سٹوکس، جوز بٹلر، سٹورٹ براڈ ، مارک ووڈ ،عاد رشید اور جیمز اینڈرسن انگلش ٹیم کا حصہ ہوں گے۔