ایشوریا رائے کی فلموں میں واپسی، شائقین کی بھرپور پذیرائی

فلم” جذبہ“ نے دنیا بھر سے تین دن میں بیس کروڑ روپے کما لیے

منگل 13 اکتوبر 2015 11:20

ایشوریا رائے کی فلموں میں واپسی، شائقین کی بھرپور پذیرائی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)ملکہ حسن، دیو داس کی پارو اور بچن خاندان کی بہوایشوریا رائے بچن کا کم بیک ہوا تو فلمی شائقین نے بھی انہیں بھرپور ویلکم بیک کیا۔

(جاری ہے)

فلم جذبہ میں ماں کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ایشوریا نے جاندار اداکاری اور زوردار ایکشن سے اپنے شائقین کے دلوں کو چھولیا۔ایشوریا رائے کی جاندار واپسی کو شائقین نے شاندار پذیرائی دی ہے۔ ایک ماں کے جذبے کی عکاسی کرنے والی فلم” جذبہ“ نے دنیا بھر سے تین دن میں بیس کروڑ روپے کما لیے ہیں۔