عالیہ بھٹ کا نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کی خواہش کا اظہار

منگل 13 اکتوبر 2015 11:44

عالیہ بھٹ کا نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کی خواہش کا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی پاپ سنگر نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

ٹیلی ویژن پروگرام ”سنگ سنگ چلے“ سے موسیقی کی شروعات کرنے والی نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن کو پاکستان میں پاپ موسیقی کا بانی کہا جاتا ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں بھارتی فلم ”قربانی“ میں ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے“ گا کر گلوکاری کی دنیا میں دھوم مچائی جس سے انہیں بے پناہ شہرت ملی جب کہ نازیہ حسن کا پہلا البم” ڈسکودیوانے“1982 میں ریلیز ہوا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تاہم گلوکارہ 13 اگست 2000 کو کینسر کے عارضے کے باعث 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاپ سنگر نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کم عمری میں انتقال کرنے والی پاکستانی پاپ سنگر نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے پر خوشی ہوگی کیونکہ وہ گلوکار تھیں اور میں بھی گلوکار ہوں اور یہ کردار میرے لیے دلچسپ ہوگا۔