سانگھڑ، بے نظیرانکم سپورٹ آفس کے سامنے خواتین کامظاہرہ نوری روڈبلاک

منگل 13 اکتوبر 2015 13:27

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) بے نظیرانکم سپورٹ آفس کے سامنے خواتین کامظاہرہ نوری روڈبلاک من پسند خواتین کواے ٹی ایم کارڈ جاری کرنے کاالزام شدیدگرمی میں 4خواتین بے ہوش تفصیلات کے مطابق بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام آفس سانگھڑ کے سامنے بتایاکہ سینٹرمیں ایجنٹوں کاراج ہے من پسندشفارشی خواتین کواے ٹی ایم کارڈ جاری کیے گئے ہم دوتین روزسے دھکے کھاکرواپس چلے جاتے ہیں مجبورااحتجاج پرمجبور ہوئے ہیں رابطہ پراٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سانگھڑ نورخان پنھورنے بتایا کہ پہلی شفٹ میں 100,50خواتین کواے ٹی ایم بنانے کے بعد دوسری شفٹ خواتین کوبلائے ہیں خواتین چاہتی ہیں سب سے پہلے ہماراکارڈ جاری کیاجائے ہماراکوئی ایجنٹ نہیں باہر کوئی ایجنٹ ہے تواس کوگرفتار کیاجائے،شدیدگرمی میں 4خواتین بے ہوش ہوگئیں،جنہیں سول اسپتال سانگھڑ داخل کیاگیا۔