لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے 2013 اور 2015 کی ووٹر لسٹیں مانگنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 اکتوبر 2015 13:42

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے 2013 اور 2015 کی ووٹر لسٹیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اکتوبر 2015ء) : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے 2013 اور 2015 کی ووٹر لسٹیں مانگنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن سے 2013اور 2015 کی ووٹر لسٹیں مانگی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور آج خط لکھ کر تصدیق شدہ ووٹر لسٹیں مانگیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی خط لکھ کرالیکشن کمیشن سے استفسار کرے گی کہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد این اے 122 کے کتنے ووٹ ختم اور کتنے ٹرانسفر ہوئے۔ تحریک انصاف نے ووٹرز کی تبدیلی کے حوالے سے حلقے کی عوام سے شواہدبھی مانگ لیے۔ ووٹوں کی ٹرانسفر اور ووٹ ختم کرنے بارے پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں خصوصی سیل قائم کردیاگیاہے جہاں اب تک پی ٹی آئی کو ووٹ ٹرانسفر کی 52شکایات موصول ہو چکی ہیں۔