ایوان بالا نے سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2015ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

منگل 13 اکتوبر 2015 13:48

اسلام آباد ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ایوان بالا نے سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956ء میں مزید ترمیم کے بل سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2015ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی طرف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے تحریک پیش کی کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2015ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ اس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمیں نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ ایوان نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :