ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 14 ارب 64 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 13 اکتوبر 2015 13:51

اسلام آباد ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 14 ارب 64 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 31 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے لئے 10 کروڑ ‘ یونیورسٹی آف کراچی میں کیمسٹری کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے لئے 10کروڑ ‘ پی ایچ ڈی پروگرام سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لئے 15کروڑ ‘ ایم ایس / ایم فل لیڈنگ ٹوپی ایچ ڈی کے لئے 40 کروڑ ‘ قائداعظم یونیورسٹی میں فیز I کے لئے 10 کروڑ ‘ یونیورسٹی آف لورا لائی کے لئے 15 کروڑ ‘ وزیراعظم پروگرام لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 10 ارب 60 کروڑ ‘ یونیورسٹی آف تربت کے لئے 16 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔