چیئرمین سینٹ نے سانحہ منیٰ میں پاکستانیوں کی شہادت اور لاپتہ حاجیوں سے متعلق معاملہ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے سپرد کردیا

منگل 13 اکتوبر 2015 13:55

اسلام آباد ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے سانحہ منیٰ میں پاکستانیوں کی شہادت اور لاپتہ حاجیوں سے متعلق معاملہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے سپرد کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نے منیٰ حادثے سے متعلق اظہار خیال کیا اور ارکان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ تاہم چیئرمین سینٹ نے کہا کہ چونکہ یہ ایک جاری معاملہ ہے اس لئے انہوں نے اس معاملے کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے سپرد کردیا۔