لاہور : این اے 122 کا سیاسی بخار، نوجوان تو نوجوان، اماں‌جی بھی میدان میں آ گئیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 اکتوبر 2015 15:41

لاہور : این اے 122 کا سیاسی بخار، نوجوان تو نوجوان، اماں‌جی بھی میدان ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اکتوبر 2015 ء) : این اے 122 کے سیاسی بخار میں جہاں تما م کارکنان اپنی اپنی جماعتوں کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے تھے وہیں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی پولنگ کے دن اپنی جماعت کے حق میں نعرے لگاتی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی ا س ویڈیو سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اگر کوئی مسلم لیگ ن کا حمایتی ہے اور اس نے ضعیف العمر خاتون کی اپنی جماعت کی حمایت میں جذبے سے بھر پور یہ ویڈیو نہیں دیکھی تو کچھ نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

این اے 122 کے ضمنی الیکشن کے دن لاہور کی مشہور چاند گاڑی پر بیٹھی ایک خاتون نے ’شیر اک وری فیر‘ کی آواز بلند کر کے تمام کیمروں کا رُخ اپنی جانب موڑ لیا، اماں جی سے جب ان کے ووٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کچھ یوں جواب دیا ’ہم شیر پر مہر لگانے آئے ہیں، ٹھکا ٹھک، ٹھکا ٹھک، ٹھکا ٹھک،‘ جس پر وہاں موجود ہر شخص اماں جی کے اس عمر میں اس قدر جوش و جذبے کو دیکھ کر خاصا محظوظ ہوا۔ اماں جی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرتی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :