Live Updates

اسلام آباد : چئیر مین پی ٹی‌آئی عمران خان کے قریب ہونے کی دوڑ ،پی ٹی آئی قائدین میں اختلافات کھُل کر سامنے آنے لگے، شاہ محمود قریشی نے پارٹی سے علیحدگی پر غور کرنا شروع کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 اکتوبر 2015 16:24

اسلام آباد : چئیر مین پی ٹی‌آئی عمران خان کے قریب ہونے کی دوڑ ،پی ٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اکتوبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی قربت حاصل کرنے کے لیے پارٹی قائدین کے مابین اختلافات سامنے آ گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی پارٹی معاملات میں عدم دلچسپی کسی سے چھپی نہیں ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی سے علیحدگی پر بھی غور کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ چودھری سرور کے تحیک انصاف میں شامل ہونے کے بعد ہی سے اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے تھے. پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے چودھری سرور کو پنجاب میں بڑی ذمہ داریاں سونپی تھیں جن پر شاہ محمود قریشی نے متعدد مرتبہ تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا. جس کے بعد شاہ محمود قریشی پارٹی سے مکمل طور پر رابطے ختم کر کے اپنے آبائی علاقہ میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات