یونس خان نے جاوید میانداد کا پاکستان کے لیے زیادہ ٹیسٹ رنزسکور کرنے کا22سالہ ریکارڈ توڑ دیا’ پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کھلاڑی بن گئے
منگل 13 اکتوبر 2015 16:40
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13اکتوبر۔2015ء )قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے بازم یونس خان نے جاوید میانداد کا پاکستان کے لیے زیادہ ٹیسٹ رنزسکور کرنے کا22سالہ ریکارڈ توڑ دیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جب یونس بیٹنگ کرنے میدان میں اترے تو انہیں پاکستان کا کامیاب ترین ٹیسٹ کھلاڑی بننے کے لیے 19رنز درکار تھے ،37سالہ تجربہ کاربلے باز نے آف سپنر معین علی کی گیند کو مڈ وکٹ باؤنڈری کے اوپر سے چھکا مار کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ۔
سابق کپتان جاوید میانداد نے 1976ء سے 1993ء کے درمیان 124ٹیسٹ میچز میں 52.57کی اوسط سے 8832رنز سکور کیے تھے جس میں 23سنچریاں اور 43نصف سنچریاں شامل تھیں جب کہ یونس خان نے 2000ء سے اب تک 102ٹیسٹ میچز میں 54.20کی اوسط سے 8836رنز سکور کر لیے ہیں جن میں 30سنچریاں اور 29نصف سنچریاں شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 5ڈبل سنچریوں کے علاوہ 1ٹرپل سنچری بھی داغ چکے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد بارے فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان (کل)فائنل میں مدمقابل آئیں گے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.