بھارت نے اپنے ہی ایمپائر کیخلاف رونا دھونا شروع کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 23:14

بھارت نے اپنے ہی ایمپائر کیخلاف رونا دھونا شروع کردیا

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) بھارت نے اپنے ہی ایمپائر کیخلاف رونا دھونا شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مسلسل 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں اور سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد حسب عادت رونا دھونا شروع کردیا ہے۔ اس مرتبہ بھارت نے اپنے ہی ایمپائر کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ سے سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی سے ہندوستانی ایمپائر ونیت کلکرنی کیخلاف شکایت درج کروائی جائے گی۔

ونیت نے جنوبی افریقہ کیخلاف جے پی ڈومینی کو آوٹ نہین دیا تھا جس کے باعث بھارت کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ پہلے ایک روزہ میچ میں بھی ونیت نے بھارت بلے باز روہت شرما کو غلط آوٹ دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :