حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات ملک کے سب سے مہنگے ترین الیکشن ثابت ہوئے،جس پر لگ بھگ 2ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئے
منگل 13 اکتوبر 2015 23:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13اکتوبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں 11 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو ملک کے سب سے مہنگے ترین الیکشن ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔جس پر لگ بھگ مختلف ذرائع کے اندازوں کے مطابق دو ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔سیاسی جماعتوں کے دنگل پر آنے والے بے دریغ اخراجات نے بھی دونوں پارٹیوں کی توقعات اور امیدوں کو پورا نہیں کیا بلکہ پانی کی طرح بہائے گئے پیسے پرشاید پانی پھر گیا ہے۔
منگل کو ایک رپورٹ کے مطابق (ن) لیگ کو اپنے گڑھ سے ایم کیو ایم کی کراچی کی ضمنی انتخابی کامیابی کی طرح کی کامیابی حاصل نہ ہوسکی اور تحریک انصاف تو ویسے ہی پچیس سو ووٹوں کی کمی سے نامنظور کر دی گئی۔اس مہنگے ترین اور چہیتے ترین الیکشن پر جتنی رقم خرچ ہوئی اس سے مکمل جہیز کے ساتھ آٹھ ہزار بہنوں بیٹیوں کی شادیاں ہو سکتی تھیں یا 6 لاکھ سرسٹھ ہزار گردوں کے مریضوں کے ڈائیلاسز مع ادویات ہو سکتے تھے یا دس ہزار سے زائد دل کے مریضوں کے انٹر نیشنل معیار کے مطابق بائی پاس آپریشن ہو سکتے تھے یا اس رقم سے پورے لاہور کے یا پشاور کے سرکاری اور غیر سرکاری سکول جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ لیب دی جا سکتی تھیں یا اس رقم سے بیس بڑے جدید سپیشلسٹ ہسپتال قائم ہو سکتے تھے یا چار ہزار سے زائد کینسر کے مریضوں کا علاج شوکت خانم جیسے مہنگے ترین ہسپتال سے ہو سکتاتھا یا لاہور کے تمام ہسپتال جدید میڈیکل آلات سے آراستہ ہو سکتے تھے یا پینے کے صاف پانی کے بڑے بڑے دو سو پیوریفیکیشن پلانٹ عوام کیلئے نصب کئے جا سکتے تھے جس سے پوار لاہور یا پورا پشاور صاف پانی کی وافر فراہمی سے مستفید ہو سکتا تھایا ہزاروں بیواووں کی کفالت کا اہتمام ہو سکتا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.