آئرلینڈ نے زمبابوے کو 2وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک فتح حاصل کرلی ، سیریز 2-1سے زمبابوے کے نام

بدھ 14 اکتوبر 2015 12:12

آئرلینڈ نے زمبابوے کو 2وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک فتح حاصل کرلی ..

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) آئرلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 2وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک فتح حاصل کرلی ، سیریز 2-1سے زمبابوے کے نام ،187رنز کا ہدف آئرش ٹیم نے 46.5اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، پال سٹرلنگ نصف سنچری بنا کر نمایاں رہے ، زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور ولیمز نے نصف سنچریاں سکور کیں ۔

آئرلینڈ کے مورٹاغ نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی پائے جبکہ زمباوے کے سکندر رضا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوے کی پوری ٹیم 49.2اوورز میں 187رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ ابتدائی دو وکٹیں صرف 7کے مجموعی سکور پر گر گئی جب چیکبابا 4اور مونٹوبانی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد چیری اور ولیمز نے ٹیم کو سہارا دیا مگر 56کے مجموعی سکور پر چیری 17رنز بنا کر میک برائن کا شکار ہوگئے ۔ ولیمز اور سکندر رضا نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کا سکور 187تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا زمبابوے کے چھ کھلاڑی ڈبل فیگر ہی کراس نہ کرسکے ۔ آئرلینڈ کی جانب سے مورتاغ نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔187رنز کے آسان ہدف کے جواب میں آئرلینڈ نے ہدف 46.5اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا پال سٹرلنگ نصف سنچری بنا کر نمایاں رہے ، وکٹ کیپر پوٹر فیلڈ 20،بالببرائن 24رنز بنا کر آؤٹ ہوئے میک برائن 14اور مورتاغ19رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے مورٹاغ میچ کے بہترین کھلاڑی پائے جبکہ زمباوے کے سکندر رضا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا