گورے جواریوں نے یاسر شاہ کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

بدھ 14 اکتوبر 2015 12:14

گورے جواریوں نے یاسر شاہ کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کو فیورٹ ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) انگلش بک میکرز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے وائٹ واش پر پیسے لگائے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ یاسر کی غیر موجودگی سے پہلے ٹیسٹ میچ پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ میچ میں پاکستان کی فتح کا بھاوٴ 6/5 تھا جبکہ انگلینڈ کی فتح اور ڈرا دونوں کا ریٹ 9/4 تھا اور یہ اعدادوشمار میچ شروع ہونے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوئے۔

ریوپرٹ ایڈمز کے ترجمان ولیم ہل نے کہا ہے کہ اگلے ٹیسٹ میں یاسر واپس آجائینگے ، اگر ریٹ کوئی کمی بیشی ہوتی ہے تو اس کا دارومدار میچ میں رونما ہونے والی صورتحال پر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایلسٹر کک الیون کے خلاف متحدہ عرب امارات کا ماحول اور پچز جاتی ہیں کیونکہ وہ دونوں سے واقفیت نہیں رکھتے اور ماضی میں پاکستان کا تمام ٹیموں کے خلاف ان میدانوں پر بہت شاندار ریکارڈ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ولیم نے کہا کہ یاسر شاہ اس میچ میں واضح فرق ثابت ہو سکتے تھے جنہوں نے گزشتہ سال دبئی میں اپنے ڈیبیو پر آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 116 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دیگر عوامل بھی پیش پیش ہیں لیکن یہ سب پیسے کا کھیل ہے اور ہمارے گاہک پاکستان پر پیسہ لگا رہے ہیں۔پاکستان اس وقت ایشز سیریز کی فاتح انگلش ٹیم سے ایک درجہ نیچے چوتھے نمبر پر موجود ہے اور حالیہ عرصے میں اس نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر آسٹریلیا کو 2-0 سے وائٹ واش کرنے کے بعد نیوزی لینڈ سے سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔

اس وقت پاکستان پر لگائے گئے موجودہ 6/5 ریٹ کے تناظر میں پاکستانی ٹیم پر پانچ پاوٴنڈ لگانے والے کو چھ پاوٴنڈ ملیں گے جبکہ اس کے علاوہ لگائی گئی رقم بھی واپس ملے گی۔