بھارت‘ایسا مقبرہ جہاں لوگ پھول نہیں چڑھاتے بلکہ جوتے مارتے ہیں

بدھ 14 اکتوبر 2015 12:34

بھارت‘ایسا مقبرہ جہاں لوگ پھول نہیں چڑھاتے بلکہ جوتے مارتے ہیں

اعظم گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء)بھارت شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں تواہم پرستی اپنے عروج پر ہے۔ اس ملک سے آئے روز ایسے ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن کو پڑھ کر یا دیکھ کر انسان سوچتا ہے کہ ان پر رویا جائے یا ہنسا جائے۔ اسی قسم کی ایک خبر آج کل ہندوستانی میڈیا میں گردش کر رہی ہے جس کے مطابق بھارتی شہر اعظم گڑھ کے علاقے بریلی ہائی وے پر ایک ایسا مقبرہ ہے جہاں پر آنے بدعقیدہ لوگوں کا ماننا ہے اگر یہاں موجود قبر پر پانچ جوتے ریسد کئے جائیں تو ان کا سفر بخیر وعافیت گزرے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس توہم پرستی کے پیچھے ایک کہانی ہے جس کے مطابق ایک بار بھارتی ریاست یو پی کے ضلع اٹاوہ کے بادشاہ نے اٹیری کے بادشاہ کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔ جنگ کے بعد میں اٹاوہ کے بادشاہ کو معلوم ہوا کہ اس جنگ کے لئے اس کا درباری بھولو ذمہ دار تھا۔ اس بات سے ناراض ہو کر بادشاہ نے اعلان کیا کہ اس کو اس وقت تک جوتوں سے مارا جائے جب تک کہ اس کی موت نہ ہو جائے۔ بھولو کی موت کے بعد سے ہی اس کی قبر پر جوتے مارنے کی روایت چلی آ رہی ہے اور مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ بریلی ہائی وے پر محفوظ سفر کے لئے بھولو کی قبر پر کم از کم پانچ جوتے مارنا ضروری ہے۔