اداکار فواد خان نے پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے مشترکہ کام کرنے کو خوش آئند قرار دیدیا

بدھ 14 اکتوبر 2015 12:41

اداکار فواد خان نے پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے مشترکہ کام کرنے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) اداکار فواد خان نے پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے مشترکہ کام کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے عوام کوقریب لانے کایہ بہترین طریقہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم کے لیے ساتھی فنکارملکرمحنت کررہے ہیں اورآج ہم کسی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں لیکن مزید کچھ عرصہ لگے گا اور کھڑکی توڑ سینما کا دور لوٹ آئیگا۔فواد خان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی ڈرامے نے دنیا بھر میں عزت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کا مشترکہ کام کرناخوش آئندعمل ہے دونوں ممالک کے عوام کوقریب لانے کایہ بہترین طریقہ ہے ۔