سعودی عرب : سفاک باپ کا اپنی ہی اولاد کے ساتھ جارحانہ رویہ، صبر و تحمل سکھانے کے لیے انتہائی اقدام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اکتوبر 2015 13:36

سعودی عرب : سفاک باپ کا اپنی ہی اولاد کے ساتھ جارحانہ رویہ، صبر و تحمل ..

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اکتوبر 2015 ء) :سعودی عرب میں مقیم 40 سالہ یمنی شخص اپنے 11 سالہ اور 8 سالہ بیٹے کو صبر سکھانے اور آدمی بنانے کے لیے تشدد کا نشانہ بناتا رہا. تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص اپنے دونوں بچوں کو پلاسٹک کے پائپ کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناتا تھا. جبکہ صبر سکھانے کے لیے بھی دن میں ایک وقت کا کھانا فراہم کرتا تھا.

(جاری ہے)

بچوں کے اسکول کی پرنسپل نے ان کے اجسام پر تشدد کے نشانات سے متعلق دریافت کیا تو اصل حقیقت کھُل کر سامنے آئی جس کے بعد 40 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا. بچوں نے بتایا کہ ہمارے والد ہمیں بارہا مارتے اور تشدد کا نشانی بناتے ہیں کیونکہ ہم اپنی ماں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں جو کہ طلاق کے بعد علیحدگی اختیار کر چکی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سوتیلی ماں نے بھی ہمیں بچانے کی کوشش کی لیکن ہمارے والد نے انہیں بھی یہ دھمکی دے کر ہٹا دیا کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو ان کا انجام بھی پہلی بیوی ہی کی طرح کا ہو گا. عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ کیس کا فیصلہ آنے تک دونوں بچوں کو ان کی ماں کے حوالے کر دیا جائے.

متعلقہ عنوان :