بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی، مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اکتوبر 2015 14:11

بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی، مظاہرین نے متعدد گاڑیوں ..

چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اکتوبر 2015 ء) : بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حُرمتی کی گئی جس کے نتیجے میں سکھ برادری نے شہر بھر میں مظاہرے شروع کر دئے ہیں.

(جاری ہے)

مظاہرین نے مشتعل ہو کر متدد گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی جبکہ مظاہرین کو کنٹرول کرنے آنے والے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا. بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں کے احتجاج کے سبب شہر بھر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں. جبکہ پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں 15 افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :