ابوظہبی ٹیسٹ، دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کے بغیر کسی نقصان پر 56 رنز

muhammad ali محمد علی بدھ 14 اکتوبر 2015 18:53

ابوظہبی ٹیسٹ، دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر  انگلینڈ کے بغیر کسی نقصان ..

ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14اکتوبر 2015 ء) ابوظہبی ٹیسٹ میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان پر 56 رنز بنا لیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 56 رنز بنا لیے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 523 رنز بنا کر اننگ ڈکلئیر کردی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 245 رنز کی اننگ کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے سٹوکس 4 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔