عمرکو ٹ ، عشر محرم کے دوران انتہائی سخت اور موثرانتظامات کرنے کا فیصلہ

ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے چاروں تعلقوں میں کنٹرول روم یکم محرم سے کام شروع کر دینگے،ڈپٹی کمشنر ماتمی جلوسوں کے گزرگاہوں کی سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کو بہتر طریقے سے مانیٹرنگ کی جا سکے گی،مخدوم عقیل الزمان کا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب

بدھ 14 اکتوبر 2015 20:58

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) عشر محرم الحرام کے موقع پر ضلع عمرکوٹ میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے چاروں تعلقوں میں کنٹرول روم یکم محرم سے کام شروع کر دینگے تاکہ ماتمی جلوسوں کے گزرگاہوں کی سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کو بہتر طریقے سے مانیٹرنگ کی جا سکے ، اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مخدوم عقیل الزمان نے محرم الحرام کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں لیفٹیننٹ کرنل طارق حیسن کمانڈر چھور کینٹ ، کرنل مقصود ، میجر آفتاب سرور ، رینجرز کے میجرساجد ، ایس ایس پی عمرکوٹ عبدالقیوم پتافی، ای ڈی سی ون سبھاش چندر ، چاروں تعلقوں کے اسسٹینٹ کمشنر ٹی ایم اوز ، مولانا عبدالرحمان جمالی، مختلف مکاتب فکر کے علماء ، سید زوالفقارعلی شاھ، راجا اسد ، عمران شاھ اور حافظ غلام مصطفی نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے چاروں تعلقوں کے اسسٹینٹ کمشنر اور تمام محکموں کے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل لیول پر کنٹرول روم پہلی محرم سے دسویں محرم تک 24 گھنٹے کام اور کسی بھی شکایت فوری ازالہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گی ہیں ، عشر محرم کے دوران انتہائی سخت اور موثرانتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے تحت پولیس ضلع بھر کی امام بارگاہوں ، عزاخانوں اور مجالیس کے دیگر مقامات اور جلوسوں کی گزرگاہوں کے علاوہ شہر کے داخلی رستوں ، پبلک مقامات اور مسافر خانوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور حساس مقامات پر رینجرزاور پولیس تعینات کی جائے گی اور شر پسند عناصر پر نظر رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر خفیہ کیمرے بھی لگائے جائیں گے ، انہوں نے چاروں تعلقوں کے ایڈمینٹریشن ( ٹی ایم او) کو جلوس کی گزرگاہوں میں صاف پانی ، سبیلس اور روشنی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر انہوں نے ایکسی این واپڈا کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران لوڈشیڈنگ کا ایسا شیڈول بنائے جس میں مجلیسوں اور نکالے جانے والے ماتمی جلسوں کے وقت کوئی لوڈشیڈنگ نہ ہو ، اس موقع پر اجلاس میں محکمہ صحت کہ اے ڈی ایچ او ڈاکٹر مادوری کو ہدایت کی کہ یوم عاشورہ کے موقع پر چاروں تعلقوں کے اسپتالیں ہر حال میں کھلی رکھیں اور عاشورہ کے روز اپنی موبائل ٹیمیں ماتمی جلوس سے ساتھ ہو تاکہ عزاروں کو فوری طبی امداد دی جا سکے ، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ چاروں تعلقوں کے جو ایمبلولینس خراب ہیں ان کو قابل استعمال بنایا جائے ، اس موقع پرایس ایس پی عمرکوٹ عبدالقیوم پتافی نے بتایا کہ حساس علائقوں کا دورہ مکمل اور وہاں مزید موثر اقدامات کئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری ایجینسی اور رینجرز سے بھی حساس علائقوں میں مدد لی جائے گی ، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ نے بتایا کہ عمرکوٹ ضلع میں 31 امام بارگاہیں ہیں ضلع عمرکوٹ میں 96 جلوس نکالے جاتے ہیں اور مختلف جگہوں پر مجلس منعقد کی جاتی ہے جس کے لیے سکیورٹی اور مجلس میں شریک ہونے والے لوگوں کی جامع تلاشی لی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کا بھی واقع پیش نہ آئے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 5 محرم کے بعد چاروں تعلقوں میں رینجرز اور پولیس مشترکہ فلیگ مارچ کرئے گے ، اس موقع پرلیفٹیننٹ کرنل طارق حیسن کمانڈر چھور کینٹ نے کہا کہ کسی بھی قسم کے ناگوار واقع پیش نظر رینجرز الرٹ ہوگی ، انہوں نے مزیدکہا ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہم شرپسند عناصر پر نظر رکھیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے عمل سے کسی بھی شخص کی دل عزاری نہ ہو تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے سکے ۔

۔

متعلقہ عنوان :