Live Updates

امید وے تحریک انصاف کی قیادت پہلے تولے گی پھر بولے گی،چوہدری نثار

کسی ووٹر کی درخواست کے بغیر اس کا حلقہ تبدیل نہیں ہوسکتا ہے،عمران خان بہترین کرکٹر ہوسکتے ہیں ‘ سیاسی لیڈر تسلیم نہیں کرتا ایف آئی اے حکام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اصغر خان کیس کی تحقیقات شروع کی ہیں ، وزیراعظم بیان کرو ادیا ہے وزیراعظم کا دورہ امریکہ پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان کیساتھ مخلصانہ کوششوں کے باوجود وہ دشمنوں کی زبان بولتا ہے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام ثبوت امریکہ یورپی یونین کو پیش کردیئے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 14 اکتوبر 2015 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں تحریک انصاف کی قیادت پہلے تولے گی پھر بولے گی، کسی ووٹر کی درخواست کے بغیر اس کا حلقہ تبدیل نہیں ہوسکتا ہے،عمران خان بہترین کرکٹر ہوسکتے ہیں ‘ سیاسی لیڈر تسلیم نہیں کرتاہوں، ایف آئی اے حکام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اصغر خان کیس کی تحقیقات شروع کی ہیں ، وزیراعظم نواز شریف نے ایف آئی اے حکام کے سامنے بیانات قلمبند کروائے ہیں، وزیراعظم کا دورہ امریکہ پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان کے ساتھ مخلصانہ کوششوں کے باوجود وہ دشمنوں کی زبان بولتا ہے ، بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام ثبوت امریکہ یورپی یونین کو پیش کردیئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے جی آئی ٹی بنائی۔ انتخابات کے موقع پر فوج کو تعینات کرنا ‘ کیمرے نصب کرنے سمیت دیگر مطالبات تسلیم کئے گئے ہیں، محاذ آرائی والا ماحول قومی اور کسی سیاسی جماعت کے مفاد میں نہیں۔

تحریک انصاف کو سمجھ آنی چاہیے کہ انا کے مسئلے پر نہ آئے اور نہ سیاست گالم گلوچ کا نام ہے اور نہ ہی ہم نے تمام عمر حکومت میں رہنا ہے اور نہ پی ٹی آئی تمام عمر اپوزیشن میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جس طرح حکومت کے خلاف زبان و فقرے استعمال کیے کیا یہ ان کی سیاست ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ 26 اگست کے بعد ایک ووٹ ادھر ادھر نہیں ہوا۔

کسی ووٹر کی درخواست کے بغیر اس کا حلقہ تبدیل نہیں ہوسکتا ہے۔ سیکشن اٹھارہ کے تحت ووٹر خود درخواست دے کر اپنے حلقے کی تبدیلی کر سکتا ہے۔ ووٹ کی منتقلی میں نادرا کا کوئی کردار نہیں ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ دو سال اور دو مہینے میں حلقہ این اے 120 میں 2328 ووٹ منتقل ہوئے ہیں حلقہ این اے 122 میں 2013 ء سے لیکر ضمنی انتخابات تک پچیس ہزار 929 ووٹس کا اضافہ ہوا۔

اٹھارہ سال کی عمر میں پہنچنے والے کا ووٹر لسٹوں میں نام درج کرنے کا سسٹم خود کار ہے ۔ نادرا مسلم لیگ ن کا ادارہ نہیں ہے یہ قومی ادارہ اس میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین نادرا نے کہا ہے کہ 50 ہزار ووٹ بوگس نہیں بلکہ ان کو پڑھا نہیں جاسکتا ہے۔ سیاسی مقاصد پر نادرا پر الزام لگائے جارہے ہیں اس ادارے کو سیاست کا نام دیا جارہا ہے ہر بات میں کیڑے نکالنا ملک کیلئے سود مند نہیں۔

ووٹ تبدیل کرنے کی درخواست نادرا نہیں الیکشن کمیشن قبول کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹر ہوسکتا ہے سیاسی لیڈر نہیں بن سکتا ہے میں انہیں سیاست دان تسلیم نہیں کرتا ہوں بچپن اور جوانی کی عمر میں ان کے کرتوت اسطرح بچگانہ نہیں تھے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے بغیر تحقیق کے الزام لگایا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر پچیس کروڑ روپے خرچہ آیا ہے ، وزیراعظم بارہ سیٹر چھوٹے جہاز میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے تمام کیسز بشمول اصغر خان کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اصغر خان کیس میں پیش رفت ہوگی وزیراعظم نواز شریف نے ایف آئی اے حکام کے سامنے اپنا بیان پیش کردیا ہے ۔ ایف آئی اے حکام سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اصغر خان کیس اور ای او بی آئی کیس کی تحقیقات کرے گا۔ اے او بی آئی میں اربوں روپے کا میگا سکینڈل ہے اور یہ 2012 ء کا معاملہ ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘ امین فہیم نے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو یک نکاتی ایجنڈا دیا ہے کہ بے گناہ کوہراساں نہ کرے اور ملزم کو چھوڑے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ افغانستان کے ساتھ مخلصانہ کوششوں کے باوجود وہ دشمنوں کی زبان بولتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان پر غیر ریاستی عناصر کی دہشت گردی کا الزام ہے جبکہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کرنے کو تسلیم کر لیاہے پاکستان نے بھارت کی مداخلت کے تمام ثبوت امریکہ، یورپی یونین کو پیش کردیئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات