بیٹی کی پیدائش حفیظ کیلیے فارم میں واپسی کا باعث بن گئی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 10:57

بیٹی کی پیدائش حفیظ کیلیے فارم میں واپسی کا باعث بن گئی

ابو ظبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار15اکتوبر۔2015ء ) بیٹی کی پیدائش محمد حفیظ کیلیے خوش بختی کا پیغام لائی اور وہ فارم میں واپس آ گئے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے انگلینڈ کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 98رنز بنائے ، 34 سالہ حفیظ قومی ٹیم کے ساتھ موجودگی کے سبب بیٹی کو دیکھ نہیں سکے اور تصاویر پر اکتفا کرنا پڑا، وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہونے پر مایوس نہیں ہیں اور انھیں یقین ہے کہ مستقبل میں کئی سنچریاں بنیں گی ۔