راولپنڈی:پولیس مقابلہ، شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک،سب انسپکٹر شہید
جمعرات 15 اکتوبر 2015 11:06
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر2015ء) راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مقابلے میں شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث خاتون سمیت تین دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ میں ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر شہید جبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی میں چکری کے علاقے جوڑیاں کےقریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی،آپریشن میں ایلیٹ فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا ،دہشتگردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تقریبا چار گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا اس دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں ایک خاتون سمیت تین دہشت گرد بھی مارے گئے، ہلاک دہشت گرد پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پرخود کش حملے میں ملوث تھے ۔(جاری ہے)
دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر بھی شہید ہوگیا جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے، مقابلے کے دوران اڈیالہ جیل کی سکیورٹی بڑھا دی گئی اور جیل میں سائرن بھی بجا دیے گئے ۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد محرام الحرم کے دوران شہر میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے ،زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے محتاط انداز میں آپریشن کیا گیا تاہم تقریبا ًچار گھنٹے بعد آپریشن مکمل کر لیا گیا ،آپریشن کے بعد رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، آپریشن کے بعد بعض مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.