فلمساز سبھاش گھئی کا فلم”کھل نائیک“ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت فلم کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گے

جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:00

فلمساز سبھاش گھئی کا فلم”کھل نائیک“ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ کے نامور فلمساز سبھاش گھئی نے 90 کی دہائی کی شہرہ ا?فاق فلم ”کھل نائیک“ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا جبکہ فلم میں اداکار سنجے دت ہی مرکزی کردار اداکریں گے۔

(جاری ہے)

1993 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم”کھل نائیک“ نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور انہیں صف اول کے اداکاروں میں لا کھڑا کردیا جبکہ فلم میں اداکار سنجے دت کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تاہم اب ایک بار پھر ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے فلم ”کھل نائیک“ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت فلم کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ سنجو بابا کی ”منا بھائی 3“ کے بعد شروع کی جائے گی۔واضح رہے کہ سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پونے جیل میں 42 ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی وہ 18 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں۔