برلن فلم فیسٹیول 2016ء میں میرئل سٹریپ جیوری کی سربراہ ہونگی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:00

برلن فلم فیسٹیول 2016ء میں میرئل سٹریپ جیوری کی سربراہ ہونگی

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء)اکیڈمی ایوار ڈ یافتہ اداکارہ میرئل سٹریپ چالیس سال تک فلم سے وابستہ رہنے کے باوجود کبھی کسی فلم فیسٹیول جیوری کا حصہ نہیں رہی۔ اب یہ انتظار ختم ہونے والا ہے کیونکہ اگلے سال وہ برلن فلم فیسٹیول 2016 کی جیوری کی سربراہ ہونگی۔

(جاری ہے)

برلن فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیسٹیول اگلے سال فروری میں منعقد ہو گا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرئل سٹریپ کا کہنا تھا کہ وہ کئی مہمان کے طور پر برلن فیسٹیول کا حصہ رہ چکی ہیں اور 2003 میں ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی لے چکی ہیں۔ برلن فلم جیوری کی سربراہی ملنے کے بعد میرئل سٹریپ کافی پرجوش دکھائی دیتی ہیں۔