امریکی سکول میں انگریز نہ ہونے کی وجہ سے نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑتا تھا‘فواد خان

جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:04

امریکی سکول میں انگریز نہ ہونے کی وجہ سے نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑتا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء)پاکستانی کامیاب ڈرامے ”ہمسفر“ کے مرکزی اداکار فواد خان کا کہنا ہے امریکی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے وقت انہیں انگریز نہ ہونے کی وجہ سے نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔فواد خان نے حال ہی میں ایک انڈین شو لک ہوز ٹاکنگ ود نرنجن میں اپنی شخصیت کے حوالے سے کئی باتیں بتائیں۔فواد کا اپنے اسکول کے دور کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی تعلیم ایک امریکی اسکول سے مکمل کی، جہاں انہیں نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

فواد کے مطابق وہ کافی خاموش رہتے تھے جس کے وجہ سے انہیں اس دور میں کافی ڈرایا دھمکایا بھی جاتا تھا اور براوٴن کہہ کر مخاطب کیا جاتا تھا۔فواد کا مزید کہنا تھا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے معاملے میں زیادہ اچھے نہیں تھے، وہ زیادہ تر وقت اپنی کلاس میں سویا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

اداکاری اور گلوکاری کے حوالے سے فواد کا کہنا تھا کہ شروع سے ہی ان شعبوں کا شوق تھا جس کی وجہ سے اسکول میں سی گریڈ سے پاس ہوئے تاہم انہیں اس بات کا کوئی افسوس نہیں۔

اپنے ڈرامے ’جٹ اینڈ بانڈ‘ کے بارے میں فواد کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ اس ڈرامے کو دیکھ کر انہیں کافی شرمندگی ہوتی ہے۔فواد خان کی اگلی بولی وڈ ”کپور اینڈ سنز“ اگلے سال ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ اور سدھارت ملہوترا اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔