پاک بھارت تعلقات کومستحکم کرنے میں صرف آرٹ اینڈکلچرہی مثبت کردارادا کرسکتے ہیں،شتروگھن سنہا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:18

پاک بھارت تعلقات کومستحکم کرنے میں صرف آرٹ اینڈکلچرہی مثبت کردارادا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ سپر اسٹاراوربی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ آرٹ اورکلچر کوسرحدوں میں قید نہیں کیاجاسکتا،ایکٹنگ، میوزک، رائٹنگ سمیت فنون لطیفہ کے تمام شعبے کسی سرحد کے محتاج نہیں ہو سکتے ان پرپابندی لگانا درست نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار شتروگھن سنہا نے ایک انٹرویو میں کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات کومستحکم کرنے میں صرف آرٹ اینڈکلچرہی مثبت کردارادا کرسکتے ہیں، میں جب بھی پاکستان آتا ہوں توپورا ملک اپنی چاہت اورمحبت نچھاورکرنے پرلگ جاتا ہے اوریہ سب میرے اس شعبے سے وابستگی کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔

میں فلموں میں ایکٹنگ کرتا تھا اورپاکستان میں میرے کام اورانداز کوپسند کرنے والوں کی بڑی تعداد بستی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب میں پہلی مرتبہ پاکستان گیا تھا جوپیارملا ، آج سے کہیں زیادہ پیارملتا ہے۔ پاکستانیوں کی جانب سے محبت اورچاہت کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔