غیر ملکیوں کے نئے مقیم کارڈز کا اجرا شروع، غیر ملکی شہری مقیم کارڈ پر تمام خلیجی ممالک کا سفر نہیں کر سکتے۔ سعودی عرب نے وضاحت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:49

غیر ملکیوں کے نئے مقیم کارڈز کا اجرا شروع، غیر ملکی شہری مقیم کارڈ پر ..

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اکتوبر 2015 ء) : سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے غیر ملکیوں کے لیے نئے مقیم کارڈ کے اجرا کا آغاز کر دیا ہے . ساتھ ہی وضاحت بھی کی ہے کہ غیر ملکی مقیم کارڈ پر تمام خلیجی ممالک میں ویزے کے بغیر سفر نہیں کر سکتے.عرب میڈیا کے مطابق پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میجرطلال الشلہوب نے ان رپورٹس کی تردید کی جن کے مطابق غیرملکی ویزے کے بغیر ہی مقیم کارڈ پر خلیجی ممالک میں سفر کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیڈکوارٹرمیں پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈی جی سلیمان الیحییٰ کی موجودگی میں نئے کارڈز کے اجرا کاافتتاح ہوا جو آئندہ 5 سال کیلئے قابلٍ استعمال ہوگا، لیکن ہرسال مقیم کارڈ کی آن لائن ہی تجدید کرواناہوگی۔ترجمان نے بتایاکہ کارڈ پر نام، نمبر، تاریخ پیدائش، پیشہ، قومیت، ورک پرمٹ نمبر، مذہب اور کفیل کانام درج ہوگا۔ اُنہوں نے کہاکہ اگرمیڈیکل انشورنس اور ورک پرمٹ رکھنے والے غیرملکیوں کی طرف سے ادائیگی کی گئی تو کارڈجاری کیے جائیں گے جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ دھوکہ دہی سے بھی نجات ملے گی لیکن تارکین وطن کو مستقل کارڈ جانے کا فی الوقت کوئی منصوبہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :