حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کو 0.3 فیصد سے کم کیے جانے کا امکان

جمعرات 15 اکتوبر 2015 14:28

حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کو 0.3 فیصد سے کم کیے جانے ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء ) حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کو 0.3 فیصد سے کم کیے جانے کا امکان ۔ ذرائع کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے پیکج تیار کرلیا گیا ہے ۔ چھوٹے تاجروں سے 3 سال فکسڈ ٹیکس وصولی اور آڈٹ سے استثنیٰ قرار دیئے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سالانہ 50 لاکھ ٹرن اوورز کرانے والے تاجروں کو سیلز ٹیکس بھی جمع نہیں کرانا ہوگا ۔ ایف بی آر نے تمام بنکوں سے کی جانیوالی 50 ہزار سے زائد کی ٹرانزیکشن پر وصول کیے جانے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا جو کہ بنکوں کی جانب سے فراہم کردیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں نان فائلز تاجروں کو نوٹسز ملنا شروع ہوگئے ہیں ۔