سانگھڑ ،بجلی کے پول میں اچانک آگ لگنے سے درجنوں بجلی کے میٹرجل کرراکھ

جمعرات 15 اکتوبر 2015 14:42

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) سانگھڑ شہر کے مالھی پاڑے میں لگے ہوئے بجلی کے پول میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بجلی کے پول پرلگے ہوئے درجنوں بجلی کے میٹرمکمل طوپرجل کرراکھ ہوگئے ،لوگوں کی جانب سے آگ لگنے پرواپڈا سانگھڑ کواطلاع دی گئی لیکن کوئی نہیں پہنچ سکا،درجنوں بجلی میٹر جل جانے کے باعث صارفین کانقصان ہوا ہے۔