اسلام دنیا کا لازوال مذہب ہے جس میں کسی پر جبر نہیں،مولانا سید باقر حسین زیدی ،،مولانا سید گدا حسین شاہ
جمعرات 15 اکتوبر 2015 16:06
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء)مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری و امام بارگاہ قصر حسینی خیرپور میں محرم کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید باقر حسین زیدی اور مولانا سید گدا حسین شاہ نے کہا کہ اسلام دنیا کا لازوال مذہب ہے جس میں کسی پر جبر نہیں علم تحقیق اور تجربہ و عمل ہی وہ وعنصر ہیں جو انسان کے لاشعور کو شعور کی جانب لاتی ہیں حضرت امام حسین علیہ االسلام نے اسلام کو حیات جاویدانی بخشی امام بارگاہ فیض حسینی سیدہ گوٹھ میں مولانا سید قنبر عباس نقوی اور مولانا منظور حسین سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے چیلنجز کو مقابلہ کرنے کے لیے فکر حسین کی تقلید کرنی ہوگی اسلام کی اصل روح کے تحفظ کے لیے کربلا کے آئین پر عمل کرنا ہوگا ۔
مرکزی امام بارگاہ لقمان میں مولانا سید قنبر عباس نقوی، امام بارگاہ دبیر حسین ، امام بارگاہ پنجتنی چوڑی گر بازار میں مولانا سید طلال رضوی ،امام بارگاہ حجتیہ، حسینیہ اور امام بارگاہ سجادیہ میں علامہ مستجاب حیدر عابدی، امام بارگاہ عون و محمد میں مولانا سید قمبر علی شاہ، امام بارگاہ شوکت صاحب میں مولانا سید حسن علی نقوی، امام بارگاہ ہاشمیہ لقمان اور امام بارگاہ محبان حیدری بنارس کالونی میں مولانا سید علی افضل قمی،امام بارگاہ امامیہ بھرگڑی میں مولانا مشتاق حسین کاندھڑو، مولانا ذوالفقار لاڑک،امام بارگاہ رضویہ مل کالونی میں مولانا عبدالعلی ، امام بارگاہ قصر عباس لقمان میں مولانا تصدق حسین ، امام بارگاہ قصر زینب ثانی زہرا میں علامہ فیروز عباس ، امام بارگاہ سید چھتن شاہ میں ذاکرسید راہب علی شاہ، ذاکر شاہد حسین مغل اور دیگر امام بارگاہوں میں محرم کی مجالس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے دریں اثناء خیرپور ضلع کے آٹھوں تعلقوں میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے علم اور عزاخانوں کو سجانے اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر کے 500 سے زائد امام بارگاہوں میں محرم کی مجالس میں ملکی اور بین الاقوامی علماء، ذاکرین اور دیگر کے خطابات جاری ہیں اس کے علاوہ مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری ، امام بارگاہ فیض حسینی سمیت دیگر امام بارگاہوں میں تعزیوں کی تعمیر اور سجاوٹ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔(جاری ہے)
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.