بیٹنگ کے دوران لیگ سپنر عادل رشید کو سیٹ نہیں ہونے دیا : اسد شفیق

جمعرات 15 اکتوبر 2015 16:57

بیٹنگ کے دوران لیگ سپنر عادل رشید کو سیٹ نہیں ہونے دیا : اسد شفیق

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار15اکتوبر۔2015ء ) مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے کہا ہے کہ ون ڈے میچوں میں ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا جس کا احساس ہے‘ ایک فارمیٹ میں ناکامی کا اثر دوسرے فارمیٹ پر بھی پڑتا ہے۔اگر آپ سے ایک فارمیٹ میں رنز نہ ہو رہے ہوں تو جب آپ دوسرے فارمیٹ میں آتے ہیں تو کسی حد تک اس کا اثر ہوتا ہے لیکن ہر فارمیٹ کا اپنا انداز ہے اپنے تقاضے ہیں۔

کوشش کرتا ہوں کہ پچھلی ناکامی کو ذہن پر حاوی نہ ہونے دوں اور نئی اننگز پر توجہ دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

عادل رشید کے لیے حکمت عملی وضع کر رکھی تھی۔یہی سوچا تھا کہ چونکہ عادل رشید کا پہلا ٹیسٹ ہے اس لیے ان پر بھی دباؤ ہوگا لہٰذا انہیں سیٹ نہیں ہونے دینا کیونکہ اگر وہ سیٹ ہوگئے تو ہمارے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ نے ان کے لیے کام آسان کر دیا۔جب ٹاپ آرڈر بیٹسمین بڑا سکور کر کے اچھی بنیاد فراہم کر دیں تو آنے والے بیٹسمینوں کا کام آسان ہو جاتا ہے۔ میرے ذہن میں یہی بات تھی کہ توجہ سے کھیلوں اور میں اپنے مقصد میں کامیاب رہا۔ شعیب ملک کے ساتھ بیٹنگ میں مزا آیا انھوں نے میری بڑی مدد کی ۔