ڈزنی تھیم پر بنے مصنوعی اعضا معذور بچوں کی سوچ کو بدل دیں گے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 15 اکتوبر 2015 17:30

ڈزنی تھیم پر بنے مصنوعی اعضا معذور بچوں کی سوچ کو بدل دیں گے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر2015ء)سٹارٹ اپ اوپن بائیونک نے ڈزنی کے ساتھ شراکت داری کی ہے ، جس کے تحت اوپن بائیونک سپر ہیرو تھیم پر مصنوعی اعضا ، جیسے ہاتھ وغیرہ ، بنائے گا۔برسٹل روبوٹک نامی کمپنی کی بنیاد پر بنی کمپنی اوپن بائیونک کے قیام کو ایک سال ہی ہوا ہے۔اب یہ کمپنی 3 ڈی پرنٹر کی مدد سے آئرن مین، فروزن اور سٹار وار فلموں کی طرز پر ہاتھ پرنٹ کر رہی ہے۔

یہ ہاتھ اگلے سال تک 500 ڈالر میں فروخت ہونگے۔

(جاری ہے)

ان اعضاء کا بچے کی سوچ پر بڑا مثبت اثر پڑے گا۔اوپن بائیونک کے مطابق اس طرح کے سپر ہیرو والے اعضا عوام کی سوچ کو بھی بدل دیں گے۔ اوپن بائیونک کو یقین ہے کہ جب بچے سپرہیرو والے اعضاء لگا کر کلاس روم میں یا دوسرے عوامی مقامات پر جائیں گے تو دوسرے بچے اُن سے یہ نہیں پوچھیں گے کہ تمہارا ہاتھ کیسے کٹا بلکہ یہ پوچھیں گے کہ ایسا ہاتھ کہاں سے ملتا ہے۔اس کے بعد بچے کو احساس کمتری نہیں بلکہ تھوڑا فخر ہوگا۔اوپن بائیونک کا کہنا ہے کہ یہ خیال بچوں کی سوچ کو 180 درجے پر موڑ دے گا۔ بچوں کی معذوری ہی اُن کی طاقت بن جائے گی۔