پاکستانی ٹیم سال میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی ٹیم بن گئی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 20:48

پاکستانی ٹیم سال میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی ٹیم بن گئی

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم ایک سال کے دوران سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی ٹیم بن گئی ہے،رواں سال اکتوبر 2014 سے اکتوبر 2015 کے دوران پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے سب سے زیادہ 26 سنچریاں بنائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2014 سے اکتوبر 2015 کے دوران پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے سب سے زیادہ 26 سنچریاں بنائی گئیں جس کے بعد ایک سال کے دوران سب سے زیادہ سنچریز بنانے کا اعزاز گرین شرٹس نے اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی جانب سے 9 کھلاڑیوں نے سنچریاں بنائیں جن میں یونس خان 6، اسد شفیق اور اظہرعلی 4،4، مصباح الحق، محمد حفیظ 3،3، احمد شہزاد اور سرفراز احمد 2،2 اور شان مسعود اور شعیب ملک نے ایک ایک سنچری بنائی ہے۔سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب آسٹریلیا اور بھارت ہیں جن کے کھلاڑیوں نے 14،14 سنچریاں اسکور کیں، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے بلے باز 10،10 سنچریوں کے ساتھ بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔