Live Updates

تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا: شاہ محمود قریشی

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 اکتوبر 2015 21:00

تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا: شاہ محمود قریشی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15اکتوبر 2015 ء) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ اختلافات کی افواہیں گردش کرہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ وہ کسی عہدے کیلئے نہیں بلکہ نظریے کیلئے تحریک انصاف میں آئے تھے۔ جہانگیر ترین یا چوہدری سرور کیساتھ ان کے کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات