محمد عامر اور محمد آصف کا آئندہ ماہ ہونیوالی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے بنگلہ دیشی بورڈ سے رابطہ

انتظامیہ کو بھی ان کی شرکت پر اعتراض نہیں اور چھ میں سے ایک فرنچائز ان کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے‘میڈیا رپورٹس

جمعرات 15 اکتوبر 2015 21:33

محمد عامر اور محمد آصف کا آئندہ ماہ ہونیوالی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء ) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ قومی کرکٹرز محمد عامر اور محمد آصف نے آئندہ ماہ ہونے والی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے بنگلہ دیشی بورڈ سے رابطہ کرلیا ، انتظامیہ کو بھی ان کی شرکت پر اعتراض نہیں اور چھ میں سے ایک فرنچائز ان کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی پی ایل کی گورننگ کے رکن اور سیکریٹری اسماعیل حیدر ملک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عامر اور آصف نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے ان پر سے پابندی ہٹا لی ہے لہٰذا ہمیں انہیں کھلانے میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا، فرنچائز ان کی خدمات حاصل کر سکتی ہیں۔اگر عامر اور آصف لیگ کا حصہ بنتے ہیں تو وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دیگر 53 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ شامل ہوں۔

(جاری ہے)

ان میں سے چند اسٹارز کی شمولیت کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے جہاں شاہد آفریدی سلہٹ سپر اسٹارز اور شعیب ملک نئی ٹیم کومیلا وکٹورینز کا حصہ بن سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے نواحی علاقے کومیلا کی ٹیم کی کوچنگ اسیم اکرم کریں گے۔اس لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ پاکستان اور انگلینڈ سے شرکت کریں گے۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے 34، سری لنکا کے 25، زمبابوے کے چھ جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے چار چار اور نیوزی لینڈ سے دو کھلاڑی شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ افغانستان، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور ہالینڈ کے بھی 15 کھلاڑی لیگ میں شرکت کے متمنی ہیں اور کل مل کر ان کی تعداد 196 بنتی ہے۔آفریدی ان پانچ چھ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں 70 ہزار ڈالر سے زائد رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔اس دفعہ بی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب لاٹری سسٹم سے ہو گا جس سے امید ہے کہ عامر اور آصف ممکنہ طور پر ایک ہی ٹیم میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :