ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کے حوالے سے 750ثبوت مل چکے ہیں‘میاں محمود الرشید

ہم الیکشن کمیشن میں ثابت کریں گے کہ (ن) لیگ نے نادرا کے ساتھ ملکر مک مکاؤ کیا ہے ‘اپوزیشن لیڈر

جمعرات 15 اکتوبر 2015 22:00

ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کے حوالے سے 750ثبوت مل چکے ہیں‘میاں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کے حوالے سے 750ثبوت مل چکے ہیں ‘اصل فیملی کے ووٹ غائب جبکہ فرضی لوگوں کے ووٹ یہاں منتقل ہو چکے ہیں ‘ہم الیکشن کمیشن میں ثابت کریں گے کہ (ن) لیگ نے نادرا کے ساتھ ملکر مک مکاؤ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کے روز چیئر مین سیکرٹر یٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اپنے ووٹوں کے عدم اندراج کے حوالے شکایت کر نیوالے شعیب کر یم ‘اویس او ر ملک سلیم یاسین اور دیگر بھی موجود تھے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے باقاعدہ منصوبہ کے تحت حلقے سے تحر یک انصاف کے ووٹر وں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کیے ہیں اور یہاں ایک فیملی کو نادرانے 2بھائی اور ایک بہن بھی ’’عطاء ‘‘کی ہے جبکہ درجنوں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے گھروں کے ایڈریس میں انکے اپنے ووٹ نہیں ہیں لیکن وہاں دوسروں کے ووٹ منتقل ہو چکے ہیں اور ایک فیملی کے50ووٹ اچانک دوسرے حلقے میں منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سمن آباد سمیت دیگر علاقوں سے لوگ خود پارٹی سیکرٹر یٹ بھی آرہے ہیں جبکہ بعض ای میل کے ذریعے ہم سے رابطے کر رہے ہیں ۔