پاک بھارت سریز کے بارے میں فیصلہ دس روز میں ہونے کی توقع ہے،چیئرمین پی سی بی

کامن ویلتھ کرکٹ ٹیم آئندہ برس ستمبر میں پاکستان کے دورے پر آئے گی،شہریا ر خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 اکتوبر 2015 22:25

پاک بھارت سریز کے بارے میں فیصلہ دس روز میں ہونے کی توقع ہے،چیئرمین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار محمد خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سریز کے بارے میں فیصلہ دس روز میں ہونے کی توقع ہے۔ کامن ویلتھ کرکٹ ٹیم آئندہ برس ستمبر میں پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز پی سی بی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سریز کا فیصلہ اکتوبر کے اختتام تک ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کے چیئرمین جائیلز کلارک پاکستان آئیں گے اور آئندہ برس کا من ویلتھ کرکٹ ٹیم میں پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ چیئرمین نے کہا انہوں نے آئی سی ٹاسک فورس سے کہا ہے کہ وہ اپنی چند میٹنگز پاکستان میں بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سریز کے حوالے سے جواب جلد آنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

اگر جواب ہاں میں ہوا تو بہتر اور اگرنہ میں ہوا تو دوسرے آپشنز پر توجہ کی جائے گی۔

تاہم اس مرتبہ بھارت بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کو احساس ہوگیا ہے۔ لہذا وہ جواب دے دیں گے۔ ان کے بورڈ کے سیکرٹری انو ر اگ ٹھاکر سے بھی بات ہوئی اور بھاتی کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین ششانک منوہر سے بھی وہ دینی طور پر پاکستان کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہیں لیکن وہ اس بارے میں اپنی حکومت کی کلیئرنس بھی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات آئی سی سی کو بھی بتاؤں کہ بھارت کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔

شہریار ایم خان نے کہا کہ پاکستان کے پرائم منسٹر نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی کے بارے میں ہمیشہ گرین سنگل دیا ہے اور پاکستان کے دروازے کرکٹ کے لئے کھلے ہیں جبکہ رکاوٹ بھارت کی طرف سے ہے جبکہ بھارت کے صدر نے کہا کہ وہ پاکستان کا نقصان نہیں چاہتے اور وہ یہ نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ چیئرمین نے کہا کہ آئی سی سی کی میٹنگ میں آتے ہوئے سری لنکا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، زمباوے کے بورڈ وں کے سربراہوں کو کہا ہے کہ وہ اپنی سینئر، جونیئر یا کلب لیول کی ٹیموں کو پاکستان کھیلنے کیلئے بھجیں ہم ان کی سکیورٹی کا بہترین بندوبست کریں گے۔

چیئرمین نے کہا کہ وہ پاک بھارت سریز کے لئے بھارت جائیں گے اور ان کو ایم او یو پر کے لئے دونوں ملکوں کے سربراہوں پر دستخط پر بھی زور دیں گے کہ اس باہمی یادداشت میں 8سالوں میں دس سریز کے بارے پرقائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ششانک منوہر سے ان کی فون پر بات ہوئی تھی اور انہوں نے کہا کہ ان کے ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہورہی ہے۔ جس کے بعد میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ بھارت آئیں اور جو فیصلے ہونگے ان پر بھی بات ہوگی۔

چیئرمین نے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ میں آئندہ ہفتے آنے کو تیار ہوں۔ چیئرمین نے کہا کہ آئی سی سی کی میٹنگ میں بہت ساری اچھی باتیں بھی ہوئیں جن میں ٹاسک فورس 2011کے تحت ہم نے کچھ تجاویز بھی دیں۔ کامن ویلتھ ٹیم آئندہ برس ستمبر میں آئے گی۔ ہمیں اس بارے میں پہلے معلوم ہونا چاہیے تاکہ ہم انتظامات حتمی شکل دیں۔ ایف پی ٹی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایف ٹی پی کا پروگرام درست نہیں ہے۔ بڑے ٹیموں کے مقابلے میں نیچے کی ٹیموں کو پیسے نہیں ملے، لہذا اس پر دوبارہ غور کرنا ہوگا جس کے لئے وہ ایک کمیٹی بنارہے ہیں۔ پی ایس ایل کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں صبح صورتحال نجم سیٹھی ہی بتا سکتے ہیں