سانحہ منیٰ ‘ جاں بحق ہونے والے پاکستانی حاجیوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی ‘ 15 تاحال لاپتہ
جمعہ 16 اکتوبر 2015 14:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء)سانحہ منیٰ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی حاجیوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی ہے ‘15 پاکستانی حجاج تاحال لاپتہ ہیں۔وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری نئی فہرست کے مطابق سانحے کے حوالے سے سعودی حکام نے اب تک 81 پاکستانی حاجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ‘ 21 کی تصدیق جاں بحق ہونے والوں کے رشتہ داروں نے کی ‘لاپتہ پاکستانی حاجیوں کے حوالے سے نئی فہرست میں کہا گیا کہ 15 حجاج تاحال لاپتہ ہیں جن میں سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے ایک اور نجی طور پر جانے والے 8 حجاج شامل ہیں ‘ دیگر 6 لاپتہ حجاج اقامہ پر حج کے لیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ سانحہ منیٰ کے دو روز بعد صرف 8 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی گزشتہ 22 روز کے دوران اس تعداد میں متواتر اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب 102 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ‘جاں بحق افراد میں اضافہ لاپتہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ہو رہا ہے نجی ٹی وی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 15 حجاج کو شناخت کے بعد مکہ مکرمہ میں سپرخاک کردیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.