خیرپور ،ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں پی پی پی امیدواروں اور آروز کا اجلاس،آراوز کو پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کا میاب کرانے کا ٹاسک دیدیا

جمعہ 16 اکتوبر 2015 17:08

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) پیپلزپارٹی ایم این اے نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں ڈی آر او کی کرسی پر بیٹھ کر پی پی پی امیدواروں اور آراوز کا اجلاس ۔آراوز کو پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات میں کا میاب کرانے کا ٹاسک دیدیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی کرسی پر بیٹھ کر نفیسہ شاہ کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تہلکہ مچ گیا ۔

پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں و آزاد امیدواروں نے بلدیاتی انتخابات کو جانبدار قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اعلی سطح کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹر ننگ آفیسر خیرپور منور علی مٹھانی کے کیمپ آفیس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی کرسی پر بیٹھ کر پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کے علاوہ ڈی آر او اور آراوز کے اجلاس کی صدارت کی ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ کی جانب سے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سمیت ڈی آر اوز کو پیپلزپارٹی کے تمام امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات میں کا میاب کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ،جبکہ ڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسر کی کرسی پر بیٹھ نفیسہ شاہ کی جانب سے اجلاس کی صدارت کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تہلکہ مچ گیا ہے ،پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے ڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں اجلاس کرنے کے بعد پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں اور سماجی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی جانب سے انتخابات سے قبل ہی انتخابات میں دھاندلی قرار دیدیاہے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کرنے کی منصوبہ بندی تیار کرلی انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نفیسہ شاہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیس میں بیٹھ کر اجلاس کرنے کی اعلی سطح انکوائری کرکے سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :